ڈپٹی کمشنر مریم خان کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ

منگل 15 جنوری 2019 00:04

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عمر مقبول کے ہمراہ اچانک ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر مریم خان نے ہسپتال کے آئوٹ ڈور ،سرجیکل وراڈ،میڈیکل وارڈ،لیبر روم اور دیگر وارڈوں کاوزٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ایم ایس ڈاکٹر رائے نیاز احمد کو ہدایت کی کہ مریضوں کو دی جانے والی تمام تر ادویات ہسپتال سے فراہم کی جائیں، اور انہیں بہتر ین طبعی سہولیات مہیا کی جائیں، ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائے،غفلت اور لاپروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے ڈپٹی کمشنر مریم خان کو بتایا کہ ایمرجنسی میں جان بچانے والی تمام تر ادویات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر مریم خان نے یقین دہانی کر وائی کہ ہسپتال کے مسائل کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں