پولیس فورس کرائم کی شر ح میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ

منگل 15 جنوری 2019 17:39

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کے مذہبی رہنمائوں کے درمیان تکریم کا رشتہ موجود ہے اور یہ سب معاشرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کے دست وبازو ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہو ںنے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران مولانا ظفر قمر لکھوی،سید کوثر علی شاہ اور حبیب چوراہی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

امن کمیٹی کے ممبران نے تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او انسپکٹر قلب سجاد اور پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سابق ایس ایچ او صدر اوکاڑہ محمد سرور کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے ڈکیتی میں ملوث مختلف گر وہوں کو پابند سلاخ کیا، انہو ںنے امید ظاہر کی کہ ڈی پی او اطہر اسماعیل کی قیادت میں پولیس فورس کرائم کی شر ح میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں