تھانہ شیرگڑھ پولیس نے 40وارداتوں میں ملوث 10خطرناک ڈاکوگرفتارکر لئے

منگل 15 جنوری 2019 22:08

رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) تھانہ شیرگڑھ پولیس نے 40وارداتوں میں ملوث 10خطرناک ڈاکوگرفتار کرکے انکے قبضے سے 8لاکھ روپے نقدی دس تولے طلائی زیورات چار موٹرسائیکلیں چار بھینسیں 8 موبائل فونز مالیتی 12لاکھ 50ہزارروپیے اور اسلحہ برآمد کرلیا ھے ڈاکووں کے بقیہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں چوچک پولیس نے چار بھینس چوروں کو گرفتار کر کے ان سے 14لاکھ روپیے مالیتی سات بھینسیں برآمد کرلیں ہیں واقعات کے مطابق ڈی ایس پی پولیس رینالہ سرکل اے ایس پی حنا نیک بخت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ شیر گڑھ پولیس نے 16رکنے بین الا اضلاعی ڈکیت گینگ کیانتہائی خطرناک دس ڈاکووں سرغنہ محمداکرم ولایت اقبال شبیر نیامت علی محمد افضل محمد طفیل ندیم عرف دیما اور بلال وغیرہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لوٹی گئی نقدی 8لاکھ روپیے دس تولے طلائی زیورات 4 موٹرسائیکلیں 4بھینسیں 8عدد موبائل فونز مالیتی 12لاکھ 50 ہزار رپیے اور ان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاھے ملزمان اوکاڑہ ننکانہ شیخوپورہ اور قصور کے تھانوں میں مطلوب اور اشتہاری تھے جبکہ تھانہ چوچک پولیس نے چار بھینس چوروں عرفان ولد قدرت اللہ عرفان ولد احمد یسین ولد لیاقت کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 14لاکھ روپیے مالیتی سات بھینسں وارداتوں۔

(جاری ہے)

میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک بندوق تین پسٹل برآمد کرلیاھے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں