اوکاڑہ،ٹریفک حادثات، تین افراد جان بحق چار زخمی

بدھ 16 جنوری 2019 19:05

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ٹریفک کے دوحادثات میں بہن بھائی سمیت تین افراد جانبحق چار زخمی ھوگیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاھے واقعات کے مطابق پہلی حادثے میں فیصل آباد روڑ پر گوگیرہ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے چکنمبر 334گ ب فیصل آباد کے رہائشی موٹر سائیکل سوار بہن بھائی آصفہ اورحنیف موقع پر ہیجانبحق ھوگیے بس ڈرائیور موقع سے فرار ھوگیا دوسراحادثہ بھی فیصل آباد روڑ ستگھرہ موڑ کے قریب پیش آیاجہاں موٹرسائیکل رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ناصر جانبحق ھوگیا جبکہ تین افراد زخمی ھوگئے جنکو ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیاھے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں