اوکاڑہ، بھابھی نے 3ساتھیوں سے مل کر نند کواغواکرلیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:05

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اوکاڑہ بھابھی نے 3ساتھیوں سے مل کر نند کواغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بشارت پارک کے رہائشی فہد ولد عبدالقیوم کی بیوی سمیرا اپنی جواں سالہ نند طیبہ بی بی اپنے تین نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی مغویہ کے بھائی فہید نے اپنی بہن کے اغواء کامقدمہ اپنی بیوی اور اسکے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرادیا، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے تفتیش شروع کردی ہے اور مغویہ کی برآمدگی کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں