اوکاڑہ، دومختلف مقامات پرزیادتی کے دوواقعات، شادی شدہ خاتون کواغواء کے بعد زیادتی کانشانہ بنادیاگیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:07

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اوکاڑہ دومختلف مقامات پرزیادتی کے دوواقعات شادی شدہ خاتون کواغواء کے بعد زیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی آباد کے نواحی دونااحمد کے رہائشی مظہر فرید ولد محمد صادق کی ہمشیرہ حمیداں بی بی کو ملزم قاسم علی اپنے ایک ساتھی کی مددسے زبردستی اغواء کرکے لے گئے، جہاں ملزم قاسم علی نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے وقوعہ ہونے کے ایک ما ہ بعد مقدمہ درج کیا، تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ جمعیت سنگھ کی رہائشی پروین بی بی کو ملزم محمد اسلم نے زبردستی زیادتی کانشانہ بناڈالا پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں