اوکاڑہ، خودکشی اورٹریفک کے تین واقعات میں دوافراد جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:18

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) خودکشی اورٹریفک کے تین واقعات میں دوافراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 49تھری آر کے رہائشی تین بچوں کے باپ سلیم نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کا خاتمہ کرلیا، گیمبر کے مقام پرریلوے پھاٹک کراس کرتے ھوئے لیاقت نامی موٹرسائیکل سوار کراچی ایکسپریس کے نیچے آکر جاںبحق ھوگیا جبکہ ساتھی زخمی ھوگیا دوسرا حادثہ دیپالپور روڑ کلاں کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ اور آصف بشیر شدید زخمی ھوگئے جن کو جناح ہسپتال ہسپتال لاھور منتقل کردیا گیاھے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں