اوکاڑہ،واپڈہ فورتھ سرکل اوکاڑہ کے چھاپے، 109بجلی چور گرفتار

جمعہ 18 جنوری 2019 18:18

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) واپڈہ فورتھ سرکل اوکاڑہ کے چھاپے 109بجلی چور گرفتار 1089 میٹر قبضے میں لیتے ھوئے 925مقدمات درج کرلیے گیے واقعات کے مطابق ایس ای واپڈہ فورتھ سرکل اوکاڑہ مہر اللہ یارنے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ھوئے 1089 میٹر ٹمپر اور ریورس پائے گیے 109 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے جیل روانہ کیاگیا جبکہ 925 مقدمات درج کیے گیے مہر اللہ یارنے بتایا کہ بجلی چوروں کو کروڑوں روپیے جرمانے ڈالے گیے ہیں بجلی چوری کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا اور اس ضمن میں کوئی دباو قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں