مخلوق خدا کی خدمت کسی طرح بھی عبادت سے کم نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعہ 18 جنوری 2019 22:34

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے سول ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کسی طرح بھی عبادت سے کم نہیں ہے، ہر آفیسر اپنے دفتر سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی اور لگن سے اقدامات کرے تاکہ دفاتر کا مثبت تاثر سامنے آئے اور لوگوں کے مسائل میرٹ پر حل ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر جمعہ کو کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ دفاتر میں آنے والے سائلین کی داد رسی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جہاں عوا م کو مشکل درپیش ہو گی وہاں پر وہ خود معاملے کے حل کے لئے اقدامات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں