اوکاڑہ،پولیس فورس کے تمام افسران وملازمین میرے کنبہ کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈی پی او

پیر 21 جنوری 2019 16:54

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہاہے کہ پولیس فورس کے تمام افسران وملازمین میرے کنبہ کی حیثیت رکھتے ہیں، انکے لیے سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،کیونکہ انسان کو کام میں آسانیاں ہوں تو اُس کی کارکردگی کئی گناہ بڑھ جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں تعمیراتی کاموں کا جائز لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوتعمیراتی ٹربائن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس سے پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال کو جم اورباربر شاپ کی اپ گریڈ ایشن کاحکم دیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس افسران وملازمین اس کی اپ گریڈ ایشن کے بعد صحت اور شخصیت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو ں گے۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں قائم ڈرائیونگ سکول کا بھی معائنہ کیا ۔دوران معائنہ انتظامات اور صفائی ستھرائی بہترین ہونے پرڈرائیونگ سکول کے انچارج اور عملہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں