اوکاڑہ، عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر

بدھ 23 جنوری 2019 17:17

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے کہا ہے کہ بنچ او ر بار کا مطمع نظر لوگوں کو جلد اور آسان انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جو ڈیشل کمپلیکس میں سہولت سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل شفیق بھنڈارا،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے عبد الغفور ،جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد ریاض ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مزمل موسیٰ،سینئر سول جج مدثر فرید کھوکھر ،سول جج صاحبان ،صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر سہولت سنٹر کا قیام انتہائی اہم ہے عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے کہا کہ آن لائن سہولت سنٹر سے لوگوں کوآسانی ہو گی اور اس کے 6پوائنٹس میں سے 4پوائنٹس ،مقدمہ کی معلومات ،ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی ،ایم ایل سی (میڈیکل(کی کاپی اور وکالت نامہ کی جیل سے تصدیق پر عمل در آمد ہو چکا ہے اور کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 2پوائنٹس پر بہت جلد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں