عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کیے گئے وعدے بھول چکے ہیں،قمرزمان کائرہ

عوام کوصرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایاجا رہا ہے خود مزے لوٹ رہے ہیں، ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر اور غریب کا خون نچوڑرہے ہیں

اتوار 10 فروری 2019 18:40

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کیے گئے وعدے بھول چکے ہیں، عوام کوصرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخایاجا رہا ہے اور خود مزے لوٹ رہے ہیں، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر اور غریب کا خون نچوڑرہے ہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے رہنما ریاض ناگوری کی قیادت میں اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری ،فاقہ کشی کے عذاب میں مبتلا کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیںاور آئندہ بجٹ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت سے بھلائی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سخت ظالمانہ اور مہنگائی برپا کرنے والے بجٹ کیلئے تیار رہیں کیونکہ حکمرانوں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ وہ ملکی بہتری کیلئے اور عوامی فلاح کیلئے کوئی ایجنڈہ نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ناانصافیوں کر کے عوام سے حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں