وزراء اپنی کرسی بچانے کے لئے مسلم لیگ ن کوگالیاں دیتے ہیں،چوہدری فیاض ظفر

پیر 18 مارچ 2019 21:14

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ وزراء اپنی کرسی بچانے کے لئے مسلم لیگ ن کوگالیاں دیتے ہیں ڈھنگ کا کیا کوئی کام ان سے ہونہیں پاتا ان خیالات کااظہا رانہوںنے میڈیا کے سنیئر پرسنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ وزراء کی مجبور ی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کوگالیاں دیں اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کودوہرے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک تو ان سے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہوپاتا ڈھنگ کاکام کیا ان سے کوئی کام بھی نہیں ہوپاتا اس لئے گالیوں کی دھول اڑا کر ہی خو دکو چھپانے پر مجبو رہیں دوسرا اگر مسلم لیگ ن کو گالیاں نہ دیں تو ان کی وزارت کوخطرہ پڑ جاتا ہے اور ان کی پی ٹی آئی سے وفا داری مشکوک ہوجاتی ہے ایسے حالات میں مسلم لیگ ن کوگالیاں دینا ان کی مجبوری بن گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں