موجو د حکمران عوام کی چیخیں نکالنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،چوہدری سعید احمد

پیر 18 مارچ 2019 21:24

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اور اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کے سابق چیئر مین چودھری سعید احمد نے کہا ہے کہ موجو د حکمران عوام کی چیخیں نکالنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں مہنگائی کے طوفان میں آئے روز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹھ کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری سعید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کی چیخیں ہی نکال جا رہی ہیں گیس ، بجلی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمیت روزمرہ کے استعمال کی چیزوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے پانچ سالہ دور میں مہنگائی کے جن کو قابومیں رکھا گیا تھا جو اب اس حکومت سے بے قابوہوگیا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں