اوکاڑہ، اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں پر تشدد حکومت کی گھبراہٹ کامنہ بولتا ثبوت ہے،چودھری حبیب الحق

جمعرات 21 مارچ 2019 23:22

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اور انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چودھری حبیب الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں پر تشدد حکومت کی گھبراہٹ کامنہ بولتا ثبوت ہے نواز شریف نے موجودہ حکمرانوں کی سیاسی جماعت کے دھرنوں کو برداشت کیا تھا ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیاکے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت حافظ حسنین رضا اور اوکاڑہ پریس کلب کے سابق صدر عبدالوحید کر رہے تھے چودھری حبیب الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صرف چند ایک کارکن اپنی قیادت سے اظہار یک جہتی کر رہے تھے لیکن آمرانہ سوچ کی حامل حکومت کو یہ گوارانہ تھا اس لئے انہوں نے آمرانہ انداز میں کارکنوں پر اس طرح حملہ کر دیا جیسے دشمن ملک کے لوگ ہوں انہوںنے ابھی تو ایک سیاسی جماعت کے چند ایک کارکن ہی تھے جس سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں اگر کسی بھی سیاسی جماعت نے کال دی تو یہ حکومت بنی گالہ میں جا کر سر چھپانے پر مجبو رہوجائے گی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں