ًاوکاڑہ، حکمران ٹیرر فنانسنگ اور انتخابی دھاندلی پر جے آئی ٹی بنائیں،نواب طارق پٹھان

جمعرات 21 مارچ 2019 23:22

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے راہنما نواب طارق پٹھان نے کہا ہے کہ حکمران ٹیرر فنانسنگ اور انتخابی دھاندلی پر جے آئی ٹی بنائیں کارکنوں پر تشدد حکمرانوں کی جمہوریت دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ان خیالات کاا ظہا رانہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نواب طار ق پٹھا نے کہا ہے کہ حکمران بلاول بھٹو کے سوالوں کا جواب دینے کی سکت نہیں رکھتے کیوں کہ انہوںنے جو سوال اٹھائے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہیں حکومت خود کو سچا سمجھتی ہے تو ٹیرر فنانسنگ کے ساتھ ساتھ انتخابی دھاندلی پر جے آئی ٹی بنائے لیکن وہ ایسا ہر گز نہیں کرے گی بلکہ گالی گلوچ سے ا س معاملہ کو ماضی کی طرح دبائے رکھے گی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں