اوکاڑہ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افادیت چند سال بعد پوری دنیا پر عیاں ہو گی،کرنل (ر)سردار محمد ہاشم ڈوگر

درخت لگانا قومی فریضہ ہے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر پودے لگانے اور درختوں کی دیکھ بھال کے کلچر کو بھی پروان چڑھانا ہے،صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب

جمعرات 21 مارچ 2019 23:22

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر)سردار محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افادیت چند سال بعد پوری دنیا پر عیاں ہو گی درخت لگانا قومی فریضہ ہے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر پودے لگانے اور درختوں کی دیکھ بھال کے کلچر کو بھی پروان چڑھانا ہے درخت لگانے اور صفائی ستھرائی کی مہم میں طالبعلم ہمارا ہراول دستہ ہیں ۔

کلین اینڈ گرین مہم جاری ہفتہ صفائی کے دوران ہم سب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم اپنے گلی محلوں ،اپنے تعلیمی اداروں ،اپنے دفاتر ،اپنے علاقوں کو اتنا ہی عزیز رکھتے ہیں جتنا کہ اپنے گھروں کو اور ان کی صفائی ستھرائی کے لئے ہم پوری لگن کوشش اور دیانتداری سے اقدامات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم جاری ہفتہ صفائی کے چوتھے روز لائیو سٹاک فارم بہادر نگر میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں ،اے سی عمر مقبول ،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین عبداللہ طاہر ،چوہدری سلیم صادق ،رائے حماد اسلم ،شفیقہ راؤ سکندر ،مہر طارق ارشاد ،مہر جاوید ،سید گلزار سبطین ،ڈائریکٹر بہادر نگر اعجاز محمود گورسی نے تقریب میں شریک طالبعلموں کے ساتھ مل کر ایک منٹ میں پانچ ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ۔

صوبائی وزیر کر نل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے طالبعلموں کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم اور ہفتہ صفائی میں بھر پور شمولیت کے عمل کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو ہر لحاظ سے ارفعہ و اعلی بنانے اور علاقائی بہتری کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہے اور بہتری کے اس عمل میں ایک دوسرے کی معاونت کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت جو پودے لگائے جا رہے ہیں اور شہروں ،قصبات اور دیہات کی صفائی کے لئے جو تحریک شروع کی گئی ہے آنے والے دنوں میں اس تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان مسائل کی طرف خصوصی توجہ کی ہے جو گذشتہ ستر سال میں پوری قوم کے لئے درد سر بنے ہوئے تھے اور االلہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ وقت دور نہیں جب ہم تمام مسائل پر قابو پا لیں گے وطن عزیز جن مسائل میں گھرا ہوا ہے ان کے حل کے لئے ہر شخص کو اپنے دائرہ اختیار میں ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر ملک کے لئے اقدامات کرنے ہیں اور یہ بات اب ہر شخص پر عیاں ہے کہ ہم نے اس ملک ،اس قوم کی بے لوث خدمت کرنی ہے انہوں نے ہفتہ صفائی اور کلین اینڈ گرین مہم میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور لگن کی بدولت سامنے آنے والے بہتر نتائج پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ذمے دارانہ کردار کی بدولت کلین اینڈ گرین پاکستان مہم اور ہفتہ صفائی کے دوران جو اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کو اس مہم شامل کرنے اور لوگوں کی آگاہی کے لئے جس طرح کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے وہ پورے صو بہ کے لئے قابل تقلید ہے ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے صوبائی وزیر کو ضلع میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت لگا ئے گئے پودوں مختلف محکموں کے اس سلسلہ میں اہداف اور عام شہریوں اور سرکاری اداروں کو مفت فراہم کیے جانے والے پودوں کی تفصیلات اور لوگوں کی شمولیت اور آگاہی کے لئے کیے گئے پروگراموں سے متعلق بتایا ۔بعد ازاں صو بائی وزیر کر نل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے ؂بنعد ازاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر پاپولیشن کرنل (ریٹائرڈ) سردار ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کسی لیڈر شپ کے قابل نہیں ہیں نوازشریف جیل جانے سے نہیں زیادہ کھانے کی وجہ سے بیما رہوئے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے اس بیان سے میرا خون کھول رہا ہے کہ تحریک انصاف مذہبی لیڈروں کو انڈیا کے طیاروں سے بچانے کے لئے چھپا رہی ہے اس پر بلاول بھٹو کو شرم آنا چاہئے ہم انڈیا کی طیاروں سے ڈرنے والے نہیں آئندہ بلاول نے ایسی با ت کی تو اس کی اثر دور تک جائے گا اس بیان کے بعد بلاول بھٹو کہلوانے کے قابل نہیں رہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں علاج نہ ملنے کی وجہ سے بیمار نہیں ہوئے بلکہ زیادہ کھانے کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں کوئی بھی شخص ان کے کرپشن نہ کرنے کی بات قرآن پر حلف دے کر نہی کہہ سکتا انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیا گیا تو میرے پاس 340ایسے شدید بیما رقیدیوں کی لسٹ ہے پھر سب کو باہر بھجوایا جائے جہانگیر ترین سے وفاقی کابینہ میں بریفنگ کے حوالہ سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ کے ماہر سے تکنیکی بنیاد پر بریفنگ لی جا سکتی ہے انہوںنے کلین اینڈ گرین مہم کو اوکاڑہ میں سب سے کامیاب مہم قرار دیا

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں