پاکستان کو کتنا قرضہ دیا جائیگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،جیری رائس

پاکستانی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں، بات چیت کا عمل جاری ہے،جلد آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ کریگا، نمائندہ آئی ایم ایف کی پریس کانفرنس

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

پاکستان کو کتنا قرضہ دیا جائیگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،جیری رائس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) آئی ایم ایف کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو کتنا قرضہ دیا جائیگا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،ہم پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں، بات چیت کا عمل جاری ہے،جلد آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ کریگا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قرض کے حوالے سے ہم پاکستانی حکام کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور بات چیت کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کتنا قرضہ دیا جائیگا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر سمیت آئی ایم ایف کی اعلی شخصیات کی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشی کارکردگی پر 9اپریل کو تفصیلی رپورٹ جاری کی جائیگی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں