جہادی تنظیموں کے خلاف کاروائی ہو نی چا ہیے، ناہید خان

حکومت کے قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کاروائی ہو نی چا ہیے دہشت گردوں نے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ

منگل 26 مارچ 2019 22:25

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ کی چیئر مین سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پولیٹکل سیکرٹری ناہید خان نے کہاکہ جہادی تنظیموں کے خلاف کاروائی ہو نی چا ہیے حکومت کے قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کاروائی ہو نی چا ہیے دہشت گردوں نے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے سیاست میں ایک دوسرے کی عزتیں نہیں اُچھالنی چا ہیے برد باری سے کام لینا چا ہیے بلائول بھٹو نے جو بیان دہشت گردی پر دیا ہے ابھی اسکا ٹائم نہیں تھا اسکو بولنے سے پہلے ایک مرتبہ سوچیں پھر بولیں انہوں نے جو جہادی تنظیموں کی بات کی تھی وہ اگر دیکھا جا ئے تو درست ہے لیکن ابھی وقت نہیں تھانیب میں پیش ہو نا کو ئی جرم نہیں بلائول بھٹو زرداری عدالتوں کا سامنا کریںکرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رکھا ہے اگر کرپشن نہیں کی تو گھبرانا کیسا محترمہ شہید بی بی پر اس وقت کے جابر حکمرانوں نے تھوڑا ظلم کیا تھا لیکن بی بی شہید نے معزز عدالتوں کا سامنا کیا اور سرخروح ہوہیںاِن خیالات کا اِظہار انہوں نے سینئر صحافی شیخ گلفام علی کی قیادت میں ملنے والے وفدد سے لاڑکانہ جاتے ہوئے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر صدر سٹی پریس کلب نثار آدم جو ئیہ،آریوجے پاکستان کے رہنماء عابد حسین مغل ،احتشام جمیل شامی ،شاہد مغل،ڈاکٹر ندیم اسلم بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ بلائول بھٹو زرداری کو محب وطن نہ کہنایہ غلط ہوگا کیونکہ اسکا نا نا اور اس کی والدہ نے ملک کے لیے بہت کا م کیا بھارت نے کبھی بھی پاکستان کے مفاد کی با ت نہیں کی بلکہ وہ پوائنٹ لیتا ہو صرف اسکے مفاد میں ہوتا ہے باقی با تیں بھول جا تا ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں