اوکاڑہ،المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام میرج ہال میں پانچ مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

بدھ 17 اپریل 2019 23:44

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام کل مورخہ 17اپریل2019بروز بدھ مقامی میرج ہال میں 5مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر محترم ڈاکٹر غلام قادر فیاض نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے راہنما محمدسلیم صادق، صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی،رائے حماد اسلم کھرل اور المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر محمد ندیم اشرافی تھے۔

تقریب میں اوکاڑہ شہرکی مذہبی،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ کے صدر محمد اسلم ندیم رانا نے بتایا کہ المصطفٰی ویلفئیر سوسائٹی ہرسال مستحقین میں اجتماعی قربانیوں کے گوشت کی تقسیم اور راشن کی تقسیم ،فری فًیکو سرجری کے کیمپ لگاتی ہے یہاں مریضوں کے ہیپاٹائٹس،شوگراور دیگر ٹیسٹ فری کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم ندیم رانا نے مزید کہا کہ اجتماعی شادیوں کی 2012 سے شروع کیاجانے والا سلسلہ تاحال جاری وساری ہے۔تقریب کے تمام شرکاء،مہمانانِ خصوصی اور باقی آنے والے تماممہمانوں نے المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کی خدمت خلق کی کاوشوں کوسراہا اورکہا کہ انسانیت کے خدمت ہی اسلام کی اصل روح ہے تقریب سے المصطفٰی ویلفئیر سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام قادر فیاض،جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اشرفی مہمان خصوصی محمدسلیم صادق،صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی،ڈاکٹر افتخار امجد،الحاج باؤ محمد اکرم،محبوب الحسن چشتی،محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ،عبدالستار مغل،چوہدری عامر مشتاق، مزار محمد یونس،محمد عتیق اسلم رانا نے بھی خطاب کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں