اوکاڑہ ،ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے بیوپاریوں سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی چھین لی

پیر 22 اپریل 2019 18:01

اوکاڑہ+ رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے تھانہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بیوپاریوں سے ساڑھے چار لاکھ رو پے نقدی چھین لی ایس ایچ او تھانہ چوچک کا مقدمہ درج کرنے سے انکار الٹا ڈانٹ پلادی۔

(جاری ہے)

شیخو پورہ کے رہائشی نوازاور سلیم جومویشیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں گذشتہ روزدن چاربجے تھانہ چوچک سے چند فرلانگ کے فاصلے پر تھانہ چوچک کی بلڈنگ اور موضع بازیدہ کے درمیان سے گزر رہے تھے کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے انکی گاڑی کو روک لیا اور ان سے گن پوائنٹ پر نقدی ساڑھے چار لاکھ روپیے چھین لیے دونوں بیوپاریوں کے موبائلز سے سیمیں نکال کر پھینک دیں لٹنے والے دونوں بیوپاری جب مقدمہ درج کروانے کیلیے تھانے پہنچے تو ایس ایچ اونے یہ کہہ کر مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیاکہ تم لوگ ڈرامے کرتے ھوتمہارے ساتھ واردات نہیں ہو ئی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں