اوکاڑہ ،رہائشی عمارات کوکمرشل میں تبدیل کرنیوالے افراد سی55لاکھ رو پے کی ریکوری،55لاکھ رو پے ریکوری

پیر 22 اپریل 2019 18:01

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) رہائشی عمارات کوکمرشل میں تبدیل کرنیوالے افراد سے ایم سی کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے نقشہ اور دیگر فیسوں کی مد میں55لاکھ رو پے ریکوری کرلی نقشہ کی منظوری اور کمرشل فیس جمع نہ کروانے والے دس تاجروں کو نوٹسزجاری اور اندراج مقدمات کیلئے رپورٹس تھانہ کو ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلڈنگز انسپکڑ میونسپل کمیٹی رینالہ خورد میاں حق نواز نے بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں طرح رینالہ خورد میں بھی عرصہ چار سال سے رہائشی عمارات کو کمرشل بلڈنگز میں تبدیل کرنے کاسلسلہ زورں سے جاری ہے رہائشی عمارات کو کمرشل میں تبدیل کرنے پر نقشہ فیس اور دیگر فیسوں کی مد میں میونسپل کمیٹی رینالہ خورد کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے 55لاکھ 60ہزار روپیے ریکوری کی ہے رہائشی عمارات کو کمرشل میں تبدیل کرنے پر نقشہ فیس اور دیگر اخراجات جمع نہ کروانے والے دس بلڈنگز مالکان عمر امین راجہ زاہد رائو خالد وغیرہ کو نوٹسزجاری کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف اندارج مقدمات کیلئے رپورٹس تھانہ سٹی کو ارسال کردی ہیں ان مذکورہ مالکان نے اپنی رہاشی بلڈنگز کو سکولز سپر سٹورزکلینکس اورکاروباری سینٹرز اور دوکانات میں تبدیل کرلیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں