ڈپٹی کمشنراوکاڑہ کا انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلع میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

پیر 22 اپریل 2019 19:02

اوکاڑہ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرمریم خاں کا انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلع میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ، ٹرانزٹ پوائنٹس پر محکمہ صحت اور پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ ۔ ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا کہ اجتماعی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ہم حالیہ پولیو مہم کے دوران ایک ٹیم کے طور پر بھر پور اقدامات کریں ،ہر محکمہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے جاں فشانی سے ڈیوٹی سر انجام دے انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو پولیس سے بچائو کی ویکسئین اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع کے مختلف علاقوںربانی ٹریولز،جنرل بس اسٹینڈ ،رینالہ خورد ،اختر آباد ،موضع چوچک میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں قائم کئے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیااور بنیادی مرکز صحت بازیدہ کا بھی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدائیت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس کے تعاون سے ہر آنے جانے والی بس ،ویگن ،موٹر سائیکلوں ،رکشائوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسیین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیںاور قطرے پلانے کے بعد بچوں کی انگلی پر مارکر سے گہرا نشان لگایا جائے تاکہ جب دوبارہ کوئی ٹیم چیک کرے تومعلوم ہو سکے کہ اس بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔

انہوں نے ہدائیت کی کہ حالیہ پولیو مہم میں انسداد پولیو ویکیسئن کے قطرے پلانے کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں