ملکی معیشت کی ترقی میں کسانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ

پیر 22 اپریل 2019 19:02

اوکاڑہ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں کسانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے کسانوں کے مسائل ترجیح بنیاد وں پر حل کرنے کے لیے ضلعی پولیس ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یگی بلا جواز مقدمات کے اندراج کو روکنے کے لیے تینوں تحصیلوںکے ایس ڈی پی اوز اور انیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات کردی گئی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا پاکستان کسان اتحاد کے وفد میں شامل اراکین نے ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو محکمہ واپڈا ، ریونیواور محکمہ پولیس سے متعلق اپنے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اورکہا کہ ان کے خلاف نہری پانی چوری اور دیگر قانون شکنی کے بلاجواز مقدمات کا اندراج نہیں ہو گا بلکہ کسانوں کے خلاف کسی بھی مقدمہ کے اندراج سے قبل معاملے کی مکمل چھان بین کی جائیگی ڈی پی او اوکاڑہ اطہر ا سماعیل نے کہاکہ کسان خوش حال ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئیگی پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ڈی پی او اطہر اسماعیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع بھر کے کسان قانون کی بلادستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاںڈی پی او اطہر اسماعیل نے روزانہ کی بنیاد پرمنعقد ہونے والی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے مجھے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے انہو ں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ یہاں پہنچنے والے سائلین کے لیے ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کی جگہ پر اے سی کی سہولت ہونی چاہیے یہاں پہنچنے والے سائلین ضلع بھر کے دور دوراز علاقوں سے آتے ہیں جن میں بوڑھے ، عورتیں اور بچے سفر کی مشکلات برداشت کرتے ہوئے آتے ہیں یہاں آنے والے سائلین کی امید کی ڈور ٹوٹنی نہیں چاہئuیے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں