اوکاڑہ، چارافراد نوجوان لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے،مقدمہ درج

منگل 23 اپریل 2019 23:46

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) 4افراد نوجوان لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے، ملزمان گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی بھی چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بھیلا گلاب سنگھ کے رہائشی محمد انور ولدمہمند نے پولیس کو درخواست گذاری کہ ملزم شاکر علی ولد محمد علی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی انجم بی بی کو زبر دستی اغواء کر کے لے گئے،ملزمان اس کے گھر سی5تولے طلائی زیورات اور 80ہزار روپے نقدی بھی چوری کرکے لے گئے،پولیس نے محمد انور کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں