انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اور لوگوں کا مال و اسباب بھی قیمتی اثاثہ ہے ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

بدھ 24 اپریل 2019 22:11

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اور لوگوں کا مال و اسباب بھی قیمتی اثاثہ ہے جس کو کسی بھی حادثہ سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات اور مشکل کی صورت میں اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے موک ایکسر سائز سرکاری اداروں کی استعداد کار جانچنے اور کسی عملی مشکل سے نمٹنے کیلئے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرنے اور لوگوں کے جان و مال کو بچانے کے لئے اقدامات کے سلسلہ میں اہم ترین ہے محکمہ جاتی اقدامات اہلکاروں کی تربیت بہترین ربط و رابطہ کسی بھی مشکل پر قابو پانے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 کی جانب سے نہر لوئر باری دو آب پر کی جانے والی موک ایکسر سائز کے دوران مختلف محکموں کے معلوماتی آگاہی سٹالز اور ریسکیو1122 کی جانب سے سیلاب کی صورت حال میں لوگوں کے جان و مال اور مویشیوں کو بچانے کے لئے کی جانے والی ایکسر سائز کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک ،ٹریفک پولیس ،ضلعی محکمہ اطلاعات پنجاب ،سول ڈیفنس ،محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،ضلع کونسل ،بلدیہ ،محکمہ زراعت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج چوہدری ظفر اقبال ،چیف آفیسر بلدیہ و چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،ڈسٹر کٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ثاقب ،محکمہ صحت کی جانب سے چوہدری محمد اصغر نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کئے جا نے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔

انہوں نے کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ابتد ائی طبی امداد سمیت دیگر کیمپ لگائے لوگوں کو خوراک پانی کی فراہمی ،مال مویشیوں کے لئے چارہ ،باولے کتے اور سانپ کے کاٹنے کے بچاؤ کی ویکسئین سے متعلق بھی معلومات حاصل کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول بھی موجود تھے ۔قبل ازیں ریسکیو1122 کی چاق و چوبند دستے نے ایل بی ڈی سی نہر پر کشتیوں پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں کو گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں