طلباء ہی ہمار ا مستقبل ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ

بدھ 24 اپریل 2019 23:18

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک یا معاشرہ کی ترقی کا پوشید ہ راز جاننا ہوتو اُس ملک کے شاعروں ،ادبیوں اور دانشوروں کی تحریروں سے جانا جاتا ہے، شاعر ادیب دانشور معاشرہ کا دماغ ہوتے ہیں ان کی تحریروں سے معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے مشاعرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں طلباء ایسی ہی سوچ کے حامل پائے جاتے ہیں اور طلباء ہی ہمار ا مستقبل ہیں۔ بعدازاں انہو ں نے تھانہ ستگھر ہ کا سرپرائزوز ٹ کیاجہاں انہو ں نے حوالات میں بند ملزموں اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملد اری پولیس کا اولین فریضہ ہے اگر پولیس اختیارا ت کا ناجائزاستعمال کرے تو معاشرہ توازن کھو بیٹھتاہے جس سے لاقانونیت جنم لیتی ہے انہو ں نے کہا کہ گنہگا ر بھی بے گناہی کا شور مچاتے ہیں لیکن اس کے ٹھو س ثبوت فراہم نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں