رمضان المبارک کے دورانسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر مریم خاں

جمعرات 25 اپریل 2019 18:18

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے ،مساجد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ممبر ان امن کمیٹی نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد اقبال چشتی ،مولانا عبد المنان عثمانی ،سید کوثر رضوی ،مفتی محمد امین ،مولانا عبد السمیع ،شیخ ریاض انور ،جنر ل سیکٹری انجمن تاجران ،عتیق گوہر ،چوہدری محمد اشرف صدر سبز منڈی انجمن آڑھتیاں کیتھڑ رل چرچ کے نمائندے جان جاوید نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہم سب ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ بھائی چارے ،محبت ،الفت ،یگانگت اور رواداری کے جذبوں کو مزید پروان چڑھانے کے لئے بھی علماء و مشائخ سمیت ہر شخص کو ذاتی حیثیت میں کردار ادا کرنا ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ امن و آشتی کا گہوارہ ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے امن و امان کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں جہاں امن وا مان اور لوگوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے وہیں پر عام صارفین کی سہولت اور خصوصاًً مادر وطن کے لئے جان قربان کرنے والے مسلح افواج پولیس اوردیگر محکموں کے شہدا کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے گا ۔

د ازاں پاکستان کی ترقی و خوشحالی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں