ضلعی پولیس کے جوان اور افسران نیشنل ایکشن پلان کو ضلع بھر میںکامیاب بنانے کے لیے مزید بہتر ی لائیں،ڈی پی اواوکاڑہ

پیر 20 مئی 2019 18:17

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس کے جوان اور افسران نیشنل ایکشن پلان کو ضلع بھر میںکامیاب بنانے کے لیے مزید بہتر ی لائیں ۔نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد سے دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم اور پیشہ وارانہ مجرموں کی گرفتاری میں مدد ملتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلا س خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر قلب سجاد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دیگر پولیس افسران وملازمین انسپکٹر قلب سجاد کی طرح معاشرہ کو امن وامان فراہم کرنے کے لیے ایسی ہی بھر پور کارروائی سرانجام دیں ۔انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے سلسلہ میں سٹی سرکل پولیس بالخصوص تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کار کردگی لائق تحسین قرار دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جن لوگوںنے کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ ہذا میں کوائف درج نہیں کروائے ان کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئی ہیں ۔ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ ضلعی پولیس ضلع بھر میں امن او مان کے قیام کے حوالے سے مکمل متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں