اوکاڑہ:آتیش اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر 14سالہ لڑکی کو زبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، 27روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

منگل 21 مئی 2019 21:31

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) آتیش اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر 14سالہ لڑکی کو زبردستی اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے 27روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا گذشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جھجھ کلاں کے رہائشی محمد اسحاق کی 14سالہ بیٹی صباء بی بی کو آتیش اسلحہ سے مسلح بلال ولد مصطفی اور چاند ولد ساجد علی گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں بلال گن پوائنٹ پر اس سے 27روز تک زیادتی کرتا رہا جبکہ اس کا ساتھی چاند اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا گذشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہی#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں