اوکاڑہ،عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے پانچ افراد سعودی عرب میں روڈ حادثے کا شکار ہوگئے، ایک عورت سمیت تین افراد جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعرات 23 مئی 2019 15:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) اوکاڑہ سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے پانچ افراد سعودی عرب میں روڈ سائیڈ حادثہ کا شکار ہوگئے، ایک عورت سمیت تین افرادجاں بحق،دو شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ سردار گلزار پارک کے رہائشی جاوید اسکی بیوی رضیہ بی بی اپنے دو بیٹوں علی ،اسد اور کوٹ فتح جمال کی ایک عورت کے ہمراہ اکیس مئی کو سعودیہ پہنچے تمام افراد نے عمرہ ادائیگی کے بعد مکہ سے مدینہ بائی روڈ سفر شروع کیا ۔

ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ وادی پروا کے قریب ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں جاویداسکی بیوی رضیہ بی بی اور ایک بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اسد اور نامعلوم عورت کی حالت سیرئس بتائی جاتی ہے۔ افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملنے پرمحلہ بھر میں کہرام مچ گیا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں