اوکاڑہ،چوری کی تین مختلف وارداتوں میںچور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر وغیرہ چوری کرکے لے گئے

جمعرات 23 مئی 2019 22:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) چوری کی تین مختلف وارداتوں میںچور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ تفصٰلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع لشاریاں کے رہائشی ریاض احمد کے احاطہ سے طارق کالی، امتیاز اور طالب حسین 6لاکھ روپے مالیت کی دو عدد بھینسیں چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں نواحی قصبہ کوٹ لالہ والا کے رہائشی خورشید احمد کے گھر سے محمد امجد وغیرہ نے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر، موٹر سائیکل اور 45ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔

تیسری واردات میں نواحی قصبہ قلعہ سوندھا سنگھ کے رہائشی فرحت عباس کے رقبہ سے اللہ رکھا ولد وریام اور اس کے ساتھی 70ہزار روپے مالیت کے 50بوری آلو چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں