اوکاڑہ، لڑائی جھگڑے کی پانچ مختلف وارداتوں میں دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 23 مئی 2019 22:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) لڑائی جھگڑے کی پانچ مختلف وارداتوں میں دو خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر ٹائون اوکاڑہ کے رہائشی محمد دیل کو معمولی جھگڑے پر عمران، بابر اور تبریز نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 15جیڈی کے رہائشی محمد نواز کو سابقہ رنجش پر احمدعلی، ریاض،عاررف اور محمد عارف وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تیسری واردات میں نواحی قصبہ 9ون ایل کے رہائشی ریاخ احمد خان اور اس کے بیٹے کو سابقہ رنجش پر عار، امانت اور ناصر وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ اے ون جیڈی کے رہائشی عبدالرشید کی والدہ اشراں بی بی کو رحمت علی، امانت علی، کمیر، صدام اور عمران نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پانچویں واردات میں موضع فتیانہ کے رہائشی رحمت علی اور اس کی بیوی کوثر بی بی کو عبدالمجید، سلامت علی، نیامت علی، مدثر علی اور محمد علی نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں