اوکاڑہ، جعلی زرعی سپرے فروخت کرنے پر دوافراد کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 19 جون 2019 23:43

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پولیس نے جعلی زرعی سپرے فروخت کرنے پر دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلئے،جعلی سپرے کرنے سے کاشتکار کی فصل مکئی تباہ ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق موضع کیکری والا ،بی بی پور کے کاشتکار محمد عثمان ولد مشتاق احمد نے پولیس تھانہ ستگھرہ میں درخواست گذاری کہ اس نے اپنی کاشتہ فصل مکئی پر زرعی سپرے کرنے کے لئے ملزمان محمد شہزاد اور آصف سے سپرے خریدی اور فصل مکئی اس زرعی سپرے کاچھڑکائوکیابجائے اس کے کہ س کی فصل بہتر ہوتی سپرے نے اس کی تین ایکٹر پرکاشتہ فصل مکئی کو تباہ کردیا جس سے اس کو تین لاکھ روپے کانقصان ہوا، پولیس تھانہ ستگھرہ نے محمد عثمان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں