ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ کے لئے قانون سازی کافی نہیں،ڈاکٹر افتخار امجد

جمعرات 20 جون 2019 21:13

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر افتخار امجد نے کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس کے خاتمہ کے لئے قانون سازی کافی نہیں اس کوعمل کا روپ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر افتخار امجد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہیپا ٹائٹس کے حوالہ سے ایکٹ 2018تشکیل دیا اور اس کو نافذ بھی کر دیا ہے جو کہ ایک خوشآئند اقدام ہے لیکن اس کے لئے زیادہ ضروری ہے کہ اس کوعمل کا روپ بھی دیا جائے یکم جولائی سے نافذ ہونے والے اس قانون کے بارے ہیر ڈریسر اور بیوٹی سیلونز کے مالکان اور ملازمین کو آگاہی بھی دی جائے تاکہ وہ لاعلمی کی وجہ سے قانون کی گرفت میں نہ آئیں اور عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مدد گار نہ ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں