اوکاڑہ، مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں میں آٹھ سالہ بچی، پانچ خواتین سمیت 11افراد شدید زخمی

جمعرات 20 جون 2019 21:13

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اوکاڑہ مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑے آٹھ سالہ بچی پانچ خواتین سمیت 11افراد کوتشدد کانشانہ بناکر شدید زخمی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر29-30ٹوایل میں چھ افراد بابر،اللہ رکھا،انور وغیرہ نے سابقہ رنجش پر اللہ دتہ بلقیس بی بی اور ممتاز بی بی کودستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، جبکہ چک نمبر45GDمیں آٹھ افراد شفقت،ذاکر وغیرہ نے دستی آلات سے عابد پر وین اور سخاوت علی کو زخمی کردیا، حویلی لکھا تین افراد مولا بخش ،اللہ دتہ وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرآٹھ سالہ بچی عریبہ کو وحشیانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

اسی طرح موضع کھرل کلاں کے رہائشی محمد عرفان کودستی آلات کے وارکرکے ملزمان عبدالرزاق عرف راکی،مشتاق عرف ماکی اور محمد عارف نے شدید زخمی کردیا،جبکہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی محمد نواز خاں کو چار ملزمان فیاض احمد ،ریاض احمد وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔دوسری جانب موضع بھیلا گلاب سنگھ کے رہائشی سید محرم حسین کے بیٹے علی حسن کو ملزمان اورنگ زیب ،جہاں زیب وغیرہ نے دستی آلات سے وحشیانہ تشدد کرکے زخمی کردیا۔پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کرلئے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں