اوکاڑہ،مسافر ویگنوں میں گیس ری فلنگ کرنے والے دودوکان داروں کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 20 جون 2019 21:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اوکاڑہ مسافر ویگنوں میں گیس ری فلنگ کرنے والے دودوکان داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن غلام صابر نے اپنے عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ لاری اڈا اوکاڑہ میں شکیل احمد ولد لال دین اور چک نمبر1/4Lریلوے پھاٹک کے نزدیک سجادانور ولد محمد انورکو مسافر ویگنوں میں نصب سلنڈروںمیں ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرتے پکڑلیا دوکانداروں کے خلا ف تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں الگ لگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں