دیپالپور، علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، رانا محمد عظیم

حکومت پنجاب سے صحافیوں کو صحت کارڈ کے اجراء کی منظوری کرا لی گئی ہے جس کے حصول کے لئے جلد لسٹیں مرتب کر کے حکومت کو بھیج دی جائیں گی، مرکزی جنرل سیکر ٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس

جمعہ 21 جون 2019 23:19

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2019ء) پاکستان میں صحافیوں کی سب سے بڑی اور منظم تنظیم ،،پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس ،، کے مرکزی جنرل سیکر ٹری قائد صحافت ،، رانا محمد عظیم ،، نے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں حکومت پنجاب سے صحافیوں کو صحت کارڈ کے اجراء کی منظوری کرا لی گئی ہے جس کے حصول کے لئے جلد لسٹیں مرتب کر کے حکومت کو بھیج دی جائیں گی اور علاقائی صحافیوں کو بالخصوص ہیلتھ کارڈ سکیم میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے گا کیونکہ علاقائی صحافی اپنے اداروں کے لئے خبروں کے حصول میں سخت محنت کر تے ہیں اور انہیں سچائی پر مشتمل خبروں کی اشاعت کی پاداش میں سخت پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری ایف یو جے مظہر عباس چوہدری کی سربراہی میں دیپالپور کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ اگلے مرحلے میںسرکاری سطح پر صحافیوں کی لائف انشورنس کرانے کے حوالے سے بھی تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جسے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے ملاقات کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی انہوں نے ہدائیت جاری کی کہ پی ایف یو جے کی زیر نگرانی ہیلتھ کارڈ سکیم میں بلاتفریق تمام صحافتی تنظیموں کو شامل کیاجائے گا اس کے اجراء کے لئے تمام ضلعی تنظیمیں صحافیوں کے کوائف اکٹھے کریں اس موقع پر چوہدری محمد حسین ایاز ، چوہدری محمد اشفاق آرائیں ، عرفان بھنڈاری ، میاں محمد عباس ڈولہ ،شبیر احمد سیالوی ،میاں احسان الٰہی کمیانہ اور نوید احمد چوہدری بھی موجود تھے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں