دیپالپور، تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔صمصام بخاری

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:53

دیپالپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) نجی کالج کی اوپننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، آقاﷺ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کے لئے خواہ چین جانا پڑے تو جائو، خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معاشرے میں تعلیم کے فروغ کیلیے ہرممکن اقدامات کرے گی، حکومت نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی فوری تعنیاتیاں کیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی تعلیمی پروگرام میں سیاسی گفتگو نہیں کرتا، ہم تعلیم اور صحت میں سیاست پسند نہیں کرتے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں