ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسراوکاڑہ کا جنرل بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:53

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسراوکاڑہ وسیم اختر اور سیکریٹری آر ٹی اے غلام صابر محسن نے جنرل بس اور ویگن سٹینڈز پر اچانک وزٹ کرتے ہوئے مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں جن میں ویٹنگ رومز، واش رومز ، صفائی کا معیار گاڑیوں کا کرایہ نامہ اور اوور لوڈنگ سے متعلق مسافروں سے پڑتال کی۔

(جاری ہے)

ڈی ٹی او ویگنوں میں سی این جی سلنڈروں کے استعمال کی ممانعت کے حوالہ سے ڈرائیوروں اور ویگن مینجروں کو بریف کیا۔ مسافرون نے ٹریفک پولیس کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں