وزیر اعظم کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کا آغاز

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:13

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لئے گندم کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ۔اس منصوبہ میں پنجاب کے تمام نہری اور بارانی اضلاع کے کاشتکار شرکت کر سکتے ہیں ۔

منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ کے نمائشی پلاٹ کے لئے زیادہ زیادہ اخراجات 11 ہزار روپے ادا کئے جائیںگے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مذکورہ منصوبہ میں شرکت کے لئے درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر توسیع کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نمائشی پلاٹ کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستیں مناسب تصدیق کے بعد ضلع کی سطح پر جمع کی جائیں گی اور قرعہ اندازی ڈویژن کی سطح پر کمیٹی کے ذریعے ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں ہوگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا ۔نہری علاقوں میں 5 سی 12.5ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 25 ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک خواتین و حضرات درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ مکمل درخواستیں 5 اکتوبر سے 15 نومبر تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں وصول کی جائیں گی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں