د*عثمان بزدار کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم ہے،چوہدری پرویز اِلٰہی

ماضی میں بھی عوام کی عملی خدمت کی اب بھی میوچل کوآرڈینیشن سے عوام کو ہر سطح پر ریلیف پہنچا رہے ہیں،مسلم لیگ (ق) اوکاڑہ کے رہنماؤں سے ملاقات

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:15

lاوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم ہے ، ہم نے ماضی میں بھی عوام کی عملی خدمت کی ہے اور اب بھی میوچل کوآرڈینیشن سے عوام کو ہر سطح پر ریلیف پہنچا رہے ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) اوکاڑہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا ۔

چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ہر شعبہائے زندگی میں نئی اصطلاحات متعارف کروائیںاور اب بھی اس اتحادی حکومت ہر سطح پر عوام کی خدمت کے لئے کام کررہے ہیں ۔ عوام کی فلاح وبہبود ، تعمیروترقی ، خوشحالی ،روزگاراور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے بھرپور کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا منشور عوامی بھلائی ہے اور ہم نے ہر دور میں وہ اقدامات اٹھائے ہیں جن سے غریب ، محنت کش، مزدوروں اور عام آدمی کو فائدہ ہوا ہے ۔

پنجاب میں ہمارے دور کے جو بند منصوبہ جات تھے انہیں ہم اب پوری توجہ کے ساتھ عملی جامہ پہنا رہے ہیں ۔ہمارا مقصد صوبہ میںزراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہردور میں ہمارے خیرخواہوں نے ہمیں پذیر بخشی ہے اور ہم نے بھی انہیں اپنے خاندان کی طرح سمجھا ہے #

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں