حکومت نے کشمیر کی طرح ایران سعودیہ ثالثی کے لئے بھی صرف اچھل کود کرنا ہے،چودھری منیب الحق

عوام کے مسائل سے آنکھیں چرانیں سے کچھ حاصل نہیںہوگا ،لیگی ایم پی اے

منگل 15 اکتوبر 2019 21:54

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اور ایم پی اے چودھری منیب الحق نے کہاہے کہ حکومت نے کشمیر کی طرح ایران سعودیہ ثالثی کے لئے بھی صرف اچھل کود کرنا ہے عوام کے مسائل سے آنکھیں چرانیں سے کچھ حاصل نہیںہوگا ان خیالات کا اظہا رانہوںنے مقامی میڈیاسے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کیاچودھری منیب الحق نے کہاہے کہ حکومت نے پاکستا ن کے اندر خوب جلسے جلوس اورریلیاں نکال کر کشمیر کے ایشو پرعوام کودھوکہ دیا جب انسانی حقوق کونسل جیسے بین القوامی ادارے میں قرار داد پیش کرنے کا وقت آیا تو حکومت 16ممالک کی حمائت حاصل نہ کر سکی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی اس کونسل میں قرار داد تک پیش نہ کی جا سکی اب حکومت ثالثی کرنے کو نکل کھڑی ہوئی ہے جس میں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ماسوائے عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دینے کے ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہا ہے کہ درحقیقت حکومت ایک کروڑ نوکریوں، دس لاکھ گھر جیسے وعدوں سے منہ پھیر رہی ہے الٹا سرکاری محکموںسے ملازمین کونکالا جا رہا ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے سرمایہ کار پاکستان سے مسلسل فرار کی راہ اختیار کر رہا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں