آزادی مارچ، حکمرانوں کی ٹانگیںکانپ رہی ہیں،نواب طارق پٹھان

: کل تک احتجاج کرنے والوں کوکنٹینر اور کھانے دینے کی بات کرنیوالے اب عورتوں کی طرح طعنے دے رہے ہیں ،پی پی پی رہنماء

منگل 15 اکتوبر 2019 21:54

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے راہنمانواب طارق پٹھان نے کہاہے کہ حکمرانوں کی ٹانگیںکانپ رہی ہیں جو کل تک احتجاج کرنے والوں کوکنٹینر اور کھانے دینے کی بات کرتے تھے اب عورتوں کی طرح طعنے دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نواب طار ق پٹھان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا جب سے اعلان کیا ہے تب سے حکمرانوںکے اوسان خطا ہیں اور ٹانگیں کانپ رہی ہیں نہ جانے کس زعم میں مبتلا ہوکر حکومت کے مشیر ، وزیر اور اہلکار بار بار اعلان کررہے تھے کہ اگر کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو آئے اور احتجاج کرے ہم انہیں کنٹینر اورکھانادیں گے اب جب کہ مولانافضل الرحمن نے آزادی مارچ با آواز بلند اعلان کیا ہے تو انہوں نے پنتر ا ہی تبدیل کر لیا ہے اور اس مارچ کے خلاف دورکی کوڑی لا رہے ہیں

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں