پو لیس ڈیپارٹمنٹ کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہاہے، ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:29

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہاہے کہ جب تک معاشرہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے راہنما پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تب تک پولیس کرپشن جیسے اہم ایشو پر کامیابی سمیٹنے کا ہدف حاصل نہیںکر پائے گی ،اس مہم میں تاجروں، علمائے کرام ، سول سوسائٹی اور صحافیوں سے بھی راہنمائی حاصل کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیرخان نے کہا کہ پو لیس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ کرپشن فری کا ہد ف حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل کوبروئے کا ر لارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے سخت فیصلوں کو عمل کا روپ دیا جائے چھوٹے سے چھوٹا ملازم یا بڑے سے بڑا افسر بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کوسزا لازمی طور پر ملے گی کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا، پولیس فورس کا جو بھی فرد کرپشن میںملوث پایا گیا اس کوجیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روزانہ اور ہر جمعہ کوبالخصوص کھلی کچہری میں ہر شہری کوحق حاصل ہے کہ وہ بتائے کہ کسی ملازم یا افسر نے اس سے کام کے بدلے رشوت طلب کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں تاجر ، علمائے کرام ،صحافی ، وکلا ء اور سول سوسائٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ جس طرح ضلع اوکاڑہ کے امن پسند شہریوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کا ساتھ دیا ہے وہ کرپشن کی خاتمہ کے لئے بھی قدم سے قدم ملائیں گے جو کہ ہم سب کا شرعی او ر قانونی فرض ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں