جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں، ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:29

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیر خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔سماج دشمن عناصراپنے مالی مفادات کے لئے معاشرہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جن کو پولیس مسلسل ناکام بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیر خان نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کادھندہ کرنے والوں کے خلاف پولیس فورس اپنی بھر پور کارروائیوں سے انہیں نشان عبر ت بنادیں ۔

ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں ایس ایچ او انسپکٹر راناعمران ٹیپو نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اعظم اور جاوید سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی جبکہ ملزم علی رضا سے ناجائز پسٹل برآمد ہوا اسی طرح دیگر تھانہ جات کے ذمہ داران بھی اس مہم میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ایسے عناصر جو اپنے مالی مفادات کے لئے سماج کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق گھیر ا تنگ کر دیں گے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں