مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے لوگ قابل تقلید روایات کو جنم دے رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے لوگ قابل تقلید روایات کو جنم دے رہے ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خدمت خلق کے لئے نہ صرف کاوشیں کرنا چاہئیں بلکہ اس کار خیر میں مصروف لوگوں کی معاونت بھی کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پناہ گا ہ نزد پرانی کچہری میں لنگر خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہون نے کہاکہ محروم معیشت لوگوں کے دکھوں کا ازالہ کرنے والے نہ صرف معاشرتی سدھار میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بلکہ مخلوق خدا کی دعائیں لے رہے ہیں اور اپنے لئے دنیا و آخرت کما رہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول، صدر پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ طارق ارشاد ، رہنما پی ٹی آئی چوہدری سلیم صادق ، میاں عبد الر شید بوٹی ،رائے حماد اسلم کھرل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے پناہ گاہ میں موجود لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں