اوکاڑہ،طیب سعید شہید پولیس لائنز میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اینٹی رائٹ کورسزجاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:41

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) طیب سعید شہید پولیس لائنز میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اینٹی رائٹ کورسزجاری ہیں کورسز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہیاینٹی رائٹ کورسز ماہر ٹرینرز کی زیرنگرانی کروائے جارہے ہیں۔ڈی پی او۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز اوکاڑہ میں مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ کورسز کروائے جا رہے ہیں کورسز کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پا نے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کورسز میں حصہ لینے والی نفری کو جدید آلات اور جدید انٹی رائٹ گئیر سے لیس کیا گیا ہے۔

طیب سعید شہیدپولیس لائنز میں ماہر ٹرینرز کی زیر نگرانی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں