جن سے گھر نہیںچل پارہا وہ عالمی سیاست میں کیا کریں گے ،نواب طارق پٹھان

مولانا فضل الرحمن کی کال کی وجہ سے پوری حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پی پی رہنماء

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے راہنما نواب طارق پٹھان نے کہا ہے کہ جن سے گھر نہیںچل پارہا وہ عالمی سیاست میں کیا کریں گے مولانا فضل الرحمن کی کال کی وجہ سے پوری حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نواب طارق پٹھان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کوایک اور دھوکہ دینے کے لئے سعودیہ اور ایران کی ثالثی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں کشمیر کی ایشو پر اندرون ملک اچھل کود کے سوا کچھ نہیں کیا گیا تو اور کیا کامیابی حاصل کر پائیں گے ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے آزادی مارچ کی کال دی ہے جس کی وجہ سے ساری حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کل تک دھرنااور احتجاج تحریک انصاف کے لئے حلال تھا آج ان کی نظر میں حرام پایا جا رہا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں