پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر استقبالیہ جلوس پر حملے سانحہ کار ساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد، سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری ضلعی صدر چوہدری سجادالحسن نے شہداء کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا 177جانثاران بے نظیر شہداء کار ساز کو ہمارا سلام، یہ وہ جیالے تھے جہنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کا استقبال کیا۔

انھوں نے کہا سانحہ کار ساز بے نظیر بھٹو کو واضح پیغام تھا ڈکیٹڑ کے سامنے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا تو انجام یہی ہوگا۔بھٹو کی بیٹی اور اسکی پارٹی ڈرنے والی نہ تھی، جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے 70 روز بعد ہی بی بی اپنے جانثاروں اور بھٹو سے جا ملی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی پی پی اوکاڑہ سٹی کے عہدیدار صدر عالم شیر لودھی جنرل سیکرٹری راو رفیق انفارمیشن سیکرٹری سلمان قریشی سمیت کارکنان ودیگر عہدیدران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

چوہدری سجاد الحسن کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس دعائیہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے جہموریت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی اور آج بھی جہموریت کا چراغ بھٹو اور اس کے جیالوں کے خون سے روشن ہے۔تقریب کے اختتام پر شہداء کار ساز کے درجات کی بلندی، جہموریت کے استحکام اور وطن کی سالمیتی کے لیے دعا کی گئی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں